صفحات

بدھ، 7 ستمبر، 2016

لہسن ایک معجزاتی غذا



 یوں تو  قدرت کی پیدا کردا ہر جڑی بوٹی ، ہر پھل،اور ہر سبزی کی اپنی کوئی نہ کوئی افادیت ضرور ہوتی ہے لیکن باز جڑی بوٹیاں ، پھل اور سبزیان  ایسی بھی ہیں جو خواص اور افادیت میں اپنا سانی نہیں رکھتیں.

لہسن بھی ایسی ہی سبزیوں میں سے ایک ہے جو فوائد اور افادیت کے لحاظ سے  اپنا سانی نہیں رکھتا.اب تک انسانی صحت کے لئے اس کے جو فوائد دریافت ہوۓ ہیں  اگر صرف انہی پر اکتفا کر لیا جائے  تو بھی یہ سبزی  ا یک بہت بڑی نعمت خدا وندی  ہے.

بہت سے دوستوں کی فرمایش پر ایک بار پھر ہم لہسن کے فوائد کے با رے میں مزید معلومات فراہم کر رہے ہیں. حقیقت تو یہ ہے کہ اس کے اتنے زیادہ فوائد ہیں کہ    ان کے بیان کرنے کے لئے معلوماتی ویڈیوز کی ایک پوری سیریز کی ضرورت ہے.

  وٹامن اے،اچ اور سی سے بھرپور یہ سبزی خشک اور سبز دونو ں  حالتوں میں استعمال کی جاتی ہے. اس میں کثیر تعداد میں تامبہ،فولاد  اور نمکیات بھی پاے جاتے ھیں. 

اب  کچھ بات ہو جائے لہسن کے فوائد کے با رے میں

  جنسی کمزوری خوا وہ کسی بھی وجہ سے ہولہسن کے باقاعدہ استعمال سے دور ہو جاتی ہے.اس بارے میں ایک  تفصیلی اور معلوماتی ویڈیو  ہم پہلے ہی پوسٹ کر چکے ھیں.

لہسن کے استعمال سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے، ہاضمہ درست ہوتا ہے اور پیشاب کھل کر آتا ہے اور ریاح اور بلغم کو جسم سے خارج کرتا ہے.

جسمانی اور دماغی طاقت ، حافضہ اور خاص کر قوت باہ کے لئے اس سے بڑھ کر اور کوئی غذا نہیں.لقوہ اور رعشہ کے  مریضوں  کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے.

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور دل کی شریانوں کو صاف کرتا ہے. دل کے امراض کے مریضوں کو اسکا استعمال باقاعدگی سے کرنا چایئے.
یورپ میں ڈاکٹرز لہسن کے استعمال کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور  سل اور دق کے مریضوں کو اسکا استعمال باقاعدگی سے کراتے ہیں.لہسن کے چند مغز پیس کر کھانے سے سخت پیٹ درد کو بھی آرام آجاتا ہے.  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں