صفحات

منگل، 6 ستمبر، 2016

کیلے کی خصوصیات اور فوائد




بیشمار غذایت  سے بھرپور کیلا ایک سدا بہار پھل ہے.اس کی کاشت دنیا بھر میں کی جاتی ہے. ذائقے میں   قدرتی شیرینی کے  سبب دنیا بھر میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے. غذایت میں یہ اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اسکا شمار دنیا کے بہترین پھلوں میں ہوتا ہے.ماہرین کے مطابق  یہ پھل ہمارے جسم کی آیوڈین  کی ضرورت کو پورا رکھتا ہے.

کیلے کی خصوصیات اور فوائد

کیلا خوش ذائقہ  اور صحت بخش ہونےکی وجہ سے  دنیا بھر میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے.یہ ہر موسم کا  پھل ہے اور  بغیر کسی نقصان کے ہر موسم میں کھایا جا سکتا ہے.کیلا پیشاب آور ہے،مقوی باہ ہے،قبض کو کھولتا ہے،مثانہ کی خراش کو دور کرتا ہے،اسہال اور پیچش کے لییے مفید ہے ،گلے کی خراش ،خشک کھانسی اور معدے کے دیگر امراض کو دور کرتا ہے.

کیلے میں پانی کم اور ٹھوس غذا زیادہ ہوتی ہے .اس کے کھانے سے جسم میں توانائی اتی ہے. اگر آپ تھکن محسوس کرتے ہوں تو کیلا آپ کے لئے بہترین غذا ہے. دودھ کے ساتھ کھا یا جائے تو یہ ایک مکمل غذا کا کام دیتا ہے.دودھ کے ساتھ کیلا کھانے سے  جسمانی نشونما میں اضافہ ہوتا ہے اور خوبصورتی پیدا ہوتی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں