صفحات

جمعرات، 8 ستمبر، 2016

مردانہ کمزوری کا روحانی علاج مگر کیسے



دوستو  آپ جانتے  ہی ہیں کہ نیٹ پر مردانہ کمزوری اور اس کے علاج کے سلسلے میں ہزاروں ویڈیو زموجود ہیں جن میں اس مرض پر قابو پانے کے مختلف طریقہ علاج بتا ے گئے ہیں .  ظاہر ہے ان میں  سےکچھ اچھے بھی ہوں گے اور کچھ غیر موثر بھی. آج اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کا ہمارا اصل مقصد ایک سچائی کو  بیان کرنا اور کچھ حقایق سے پردہ اٹھانا ہے.

دوستو دیگر ویڈیوز کے ساتھ ساتھ  ایسی ویڈیوز بھی آپ کی نظر سے گزری ہوں گی  جن میں مردانہ کمزوری کےعلاج  کوروحانی طریقہ کار   سے کرنے کا طریقہ بتایا جاتا ہے لیکن جب آپ یہ ویڈیوز پلے کرتے ہیں تو اس کے اندر کچھ اور ہی ہوتاہے یعنی چندنسخے اور چند   احادیث کا حوالہ. یا  بہت سے بہت چند آیات یا دعاؤں کا ورد کرنے پر زور دیا جاتا ہے.

لیکن جب آپ ان دعاؤں یا آیات کا ورد کرتے ہیں تو  نتیجہ حسب منشا  برآمد نہیں ہوتا اور آپ یا  تو خود کو انتہائی گناہ گار سمجھ بیٹھتے  ہیں  جس  سے الله پاک بہت ناراض ہے  یا پھر الله اور اس کے کلام پر سے آپ کا ایمان کمزور ہونے لگتا ہے. یقین مانئے الله کے کلام میں بہت طاقت اور برکت ہے.اس طاقت اور برکت کا شائد آپ تصور بھی نہ کر پائیں.

پھر  ان دعاؤں کا اثر کیوں نہیں ہوتا. آپ کا کسی بھی مذہب ، فرقے یا عقیدے  سے تعلق ہو  اس تعلق کو قائم رکھنے کی پہلی شرت  یہ ہوتی ہے کہ  اس پر کامل ایمان  اور مکمل  اعتقاد ہو  . غالب نے کیا خوب کہا ہے 

وفا داری بشرط استواری اصل ایماں ہے
مرے  بت خانےمیں تو کعبے میں گاڑو  برھمن کو

ایمان کے بعد دوسرا مرحلہ ہے خود اعتمادی . جب تک آپ اپنے اندر  خود اعتمادی  پیدا  نہیں کریں گے  زندگی کے کسی بھی فیلڈ میں کامیابی آپ کے لئے مشکل ہے.خود اعتمادی  کے لئے الله پر ایمان  اور  اپنی صلاحیتوں  پر بھروسہ ہونا بہت ضروری ہے. خود اعتمادی کے سلسلے میں انگریزی کی ایک کہاوت ہے کہ "ایک کام جو کوی ایک شخص کر سکتا ہے وہی کام کوی دوسرا شخص بھی کر سکتا ہے" .

  الله پاک نے اس دنیا میں ہر مرض کی دوا پیدا کی ہے . انسان کے اس دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے الله نے ہر قسم کی جڑی بوٹی، پھل اور سبزیاں پہلے ہی سے پیدا کر دی تھیں تاکہ اس کے بندوں کو کوئی تکلیف نہ ہو . یہ ہے اس کی رحمت کی  انتہا. تو کیا وہ آپ کی دعاکو قبول نہیں کرے گا. شرط ہے ایمان  ، خود اعتمادی  اور ڈسپلن. ایک بار اس پر عمل تو کر کے دیکھیں.

دوا کا استعمال  بہت ضروری ہے صرف دعاؤں سے کام نہیں چلتا. کسی اچھے سے معالج سے مشورہ کیجئے اور تفصیلات بتاتے وقت شرمائیےنہیں . یقین مانیں  یہ بیماری جسمانی سے زیادہ ذہنی ہے جس میں خوف  ،شرم اور احساس کمتری کا دخل ١٠٠ %سے بھی زیادہ ہے.نفس کی کجی،لمائی یالاغری  یہ سب ثانوی چیزیں ہیں جو علاج سے دور ہو سکتی ہیں.

ہم نے سچ بول دیا ہے اور امید ہے آپ کو ناگوار نہیں گزرا ہو گا

بدھ، 7 ستمبر، 2016

لہسن ایک معجزاتی غذا



 یوں تو  قدرت کی پیدا کردا ہر جڑی بوٹی ، ہر پھل،اور ہر سبزی کی اپنی کوئی نہ کوئی افادیت ضرور ہوتی ہے لیکن باز جڑی بوٹیاں ، پھل اور سبزیان  ایسی بھی ہیں جو خواص اور افادیت میں اپنا سانی نہیں رکھتیں.

لہسن بھی ایسی ہی سبزیوں میں سے ایک ہے جو فوائد اور افادیت کے لحاظ سے  اپنا سانی نہیں رکھتا.اب تک انسانی صحت کے لئے اس کے جو فوائد دریافت ہوۓ ہیں  اگر صرف انہی پر اکتفا کر لیا جائے  تو بھی یہ سبزی  ا یک بہت بڑی نعمت خدا وندی  ہے.

بہت سے دوستوں کی فرمایش پر ایک بار پھر ہم لہسن کے فوائد کے با رے میں مزید معلومات فراہم کر رہے ہیں. حقیقت تو یہ ہے کہ اس کے اتنے زیادہ فوائد ہیں کہ    ان کے بیان کرنے کے لئے معلوماتی ویڈیوز کی ایک پوری سیریز کی ضرورت ہے.

  وٹامن اے،اچ اور سی سے بھرپور یہ سبزی خشک اور سبز دونو ں  حالتوں میں استعمال کی جاتی ہے. اس میں کثیر تعداد میں تامبہ،فولاد  اور نمکیات بھی پاے جاتے ھیں. 

اب  کچھ بات ہو جائے لہسن کے فوائد کے با رے میں

  جنسی کمزوری خوا وہ کسی بھی وجہ سے ہولہسن کے باقاعدہ استعمال سے دور ہو جاتی ہے.اس بارے میں ایک  تفصیلی اور معلوماتی ویڈیو  ہم پہلے ہی پوسٹ کر چکے ھیں.

لہسن کے استعمال سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے، ہاضمہ درست ہوتا ہے اور پیشاب کھل کر آتا ہے اور ریاح اور بلغم کو جسم سے خارج کرتا ہے.

جسمانی اور دماغی طاقت ، حافضہ اور خاص کر قوت باہ کے لئے اس سے بڑھ کر اور کوئی غذا نہیں.لقوہ اور رعشہ کے  مریضوں  کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے.

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور دل کی شریانوں کو صاف کرتا ہے. دل کے امراض کے مریضوں کو اسکا استعمال باقاعدگی سے کرنا چایئے.
یورپ میں ڈاکٹرز لہسن کے استعمال کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور  سل اور دق کے مریضوں کو اسکا استعمال باقاعدگی سے کراتے ہیں.لہسن کے چند مغز پیس کر کھانے سے سخت پیٹ درد کو بھی آرام آجاتا ہے.  

منگل، 6 ستمبر، 2016

سیب کی خصوصیت اور فوائد



غذایت کے اعتبارسےسیب  کا شمار اعلی درجہ کے پھلوں میں ہوتا ہے.  اسکی مختلف اقسام ہیں  اور یہ تقر یبأ دنیا کے ہر خطہ میں پایا جاتا ہے. اس میں ایسےکیمیائی اجزا پاے جاتے ہیں جو دل کی بیماری کا ایک موثر علاج ہیں.سیب کولیسٹرول کم کرنے کا ایک بہترین ہے. کسی بھی سبب اگر جسم میں کولیسٹرول بڑھ جائے تو کچھ عرصہ پابندی سے  سیب کھانے سے کولیسٹرول لیول میں کمی آجاتی ہے. 

 سیب کی خصوصیت اور فوائد

سیب خوش ذائقہ  اور صحت بخش ہونےکی وجہ سے  دنیا بھر میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے.اس کے کھانے سےخوراک میں بے احتیاطی  کی وجہ سے پیدا ہونے والے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے. سیب کھانے سے ہمارے جسم میں کینسر جسے موزی مرض کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے. ہفتہ بھر میں ٥ سے ٦ سیب کھانے سے پھیپھڑوں کی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے.

سیب میں موجود فولاد جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے. اس میں موجود وٹامنز  جسمانی کمزوری ،تھکاوٹ اور ذہنی پریشانی کو دور کرتے ہیں.اس میں موجود فاسفورس اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے.سیب کے رس میں کا لی مرچ ،  زیرہ  اور نمک ملا کر پینے سے معدے کی کمزوری دور ہوتی ہے اور کھل کر بھوک لگتی ہے.نظام ہضم کو درست کرتا ہے.

بخار  کی حالت میں سیب کھانے سے حرارت میں کمی اتی ہے اور تسکین حاصل ہوتی ہے . سیب کے رس میں چینی ملا کر پینے سے کھانسی کو آرام آتا ہے. روزانہ ایک سیب کھانا صحت کے لئے بہت ضروری ہے.اسکے چھلکوں کی چا ے پینے سے ذہنی اور جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے.سیب ایک صحت بخش غذا ہے اور اگر پابندی سے کھایا جائے تو صحت کے لئے انتہائی مفید ہے.