صفحات

منگل، 6 ستمبر، 2016

نامردی یا قوت مردمی کی کمزوری اور اسکا کا نفسیاتی علاج

آج  ہم نامردی کے نفسیاتی عوامل کے با رے میں گفتگو کریں گے. ہم بحث کریں گے کہ ذہنی اور جسمانی نامردی میں کیا فرق ہوتا  ہے  اور ذہنی نامردی کو کس طرح دور کیا جا سکتا ہے.جسمانی طور پر عضو  کی کمزوری کا علاج طب کی دنیا میں ہر جگه موجود ہے اس قسم کی ادویات دریافت ہوچکی ھیں جو اس مرض  پر کافی حد تک قابو پا لیتی ھیں  لیکن اس کے مقابلے میں  نفسیاتی علاج قدرے طویل اور صبر آزما ہوتا ہے.اس مرض میں شفا کے لئے مریض کو معالج سے مکمل   تعاون کرنے کی ضرورت ہوتی ہے.

  ایک سروے کے  مطابق مرد ں کی ایک بڑی تعداد  عمر کے کسی نہ کسی حصےمیں اس مرض کا شکار ہوتی ہے.اس مرض کے وقتی علاج کے لئے بہت سی ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن  یہ ادویات ایک  مکمل اور دیرپا  علاج کا بدل نہیں ہیں.اس مرض کو دور کرنے کے لئے کسی اچھے معالج سے رابطہ ضروری ہے. اور اگر یہ مرض نفسیاتی نوعیت کا ہے تو کسی اچھے ماہر نفسیات سے مشورہ اور علاج کرانا چاہیے. 

علاج شرو ع کرنے سے پیشتر یہ ضروری ہو گا کہ ہم بیماری کی نوعیت کو سمجھیں اور ان اسباب کو دور کرنے کی کوشش کریں جو اس مرض کا سبب بنتے ہیں.یاد رکھیں کہ اپنے سب سے بڑے معالج ہم خود ہوتے ہیں.اگر بیماری نفسیاتی نوعیت کی ہے تو یہ طریق کار اور بھی ضروری ہے.اس طریق کار کا سب سے پہلا قدم اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرناہے. جی ہاں خود اعتمادی ہر مسلے کا حل ہے. 

نامردی یا قوت مردمی کی کمزوری  کی بنیادی وجوہات 

اس مرض کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں لیکن بنیادی وجوہات میں نفسیاتی اور جسمانی بیماریاں سر فہرست ہیں .جیسا کہ ذکر کیا جا چکا ہے یقین مانیئں اپنے سب سے بہتر معالج ہم خود ہویتے ہیں. شعوری یا لا شعوری طور پر ہمیں اپنے مرض کی وجوہات کا علم ہوتا ہے. 

 زیادہ عمر کے افراد میں یہ مسائل بار بار کی بیماری اور جسمانی کمزوری کے سبب پیدا ہوتے ہیں.جبکہ نوجوانوں میں نامردی یا قوت مردمی کی کمزوری کا سبب  خود لذتی ، فحش مواد اور فحش فلموں میں دلچسپی ، بیروزگاری،ذہنی تھکاوٹ ، معاشی نا انصافیاں  اور بچپن کی کسی جنسی یا جسمانی زیادتی  ہوتی ہے. 
.
اگر خود لذتی کرتے وقت آپ محسوس کرتے ہوں کہ آپکے عضو  میں بھرپور سختی ہوتی ہے لیکن جنس مخالف کے قریب جاتے ہی آپ یہ سختی اور طاقت کھو دیتے ہیں تو جان لیجئے  کہ آپ سو فی صد نفسیاتی الجھن کا شکار ہیں. اگر یہ سورتحال ہو تو علاج سے پیشتر اس الجھن کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں. اگر جنس یا جنسی عمل کے بارے میں آپکے ذہین میں کوی غلط بات بیٹھ چکی ہے تو اسے ذہین سے باہر نکل پھینکیں .

اگر کسی بھی وجہ سے مرد ایک بار جنسی عمل کی تکمیل تک نہ پوھنچ سکے تو وہ اس وقتی کمزوری کو ہمیشہ کے لئے روگ بنا لیتا ہے.وہ اس فکر میں پڑ جاتا ہے کہ کہیں اگلی بار بھی وہ اسی مسلے سے پھر دوچار نہ ہوجاے . اس طرحح کی سوچ اس کو ایک مستقل مشکل میں ڈال دیتی ہے اور وو کہیں کا بھی نہیں رہتا. ماہرین ایسی سورتحال کو نفسیاتی بیماری قرار دیتے ہیں .

  موجودہ سیاسی،معاشی اور ماحولیاتی مسائل نے آج کے نوجوان کو ڈپریشن میں مبتلا کر رکھا ہے. ہر طرح سے صحت مند ہونے کے باوجود ڈپریشن ہمارے نوجوانوں کو کسی بھی قا بل نہیں چھوڑتا.  اس کے علاوہ احساس ندامت، عمر کی زیادتی کے سبب مباشرت میں عدم دلچسپی  اور خود کو بلاوجہہ کسی لائق نہ سمجھنا  یہ تمام علامتیں مرد کو نامردی کی طرف لیجاتی ھیں جو بعض اوقات علحیدگی یہ طلاق پر جا کر ختم ہوتی ھیں.

نامردی یا قوت مردمی کی کمزوری  کو کیسے دور کیا جائے    

اپنے جسم ہی نہیں اپنے خیالات کو بھی صحتمند رکھے.سگرٹ نوشی سے پرہیز کیجیے. سگرٹ نوشی  ہمارے جسم میں دوران خون کو سست کرتی ہے اور ہمارا عضومخصوص ضرورت کے مطابق خون حاصل نہیں کر پا تا جو عضو میں سختی اور ایک بھرپور جنسی  صحبت کے لئے انتہائی ضروری ہے.سختی لانے کے لئے عضو کو وافر مقدار میں خون کی ضرورت ہوتی ہے. 

  مناسب اور صحتمند غذا کھانی چاہیے.وہ کھانے جن میں چربی کی مقدار زیادہ ہو یا فرای کئےگئے ہوں ان سے پرہیز کرنا چاہیے. سوڈا ،شراب اور تمباکو نوشی سے پرہیز کرنا چاہیے.اپنے وزن،بلڈ پریشر اور کولسترول کو بڑھنے نہ دیا جائے.ذہن کو تفکرات سے اور فحش مواد سے پاک رکھیں اور اپنی سوچ کو مثبت رکھیں.  انپے خون کی شریانوں کو صاف رکھیں اور ایسی غذا سے پرہیز کریں جو ان میں چربی پیدا کرتی ہوں.دوران خون میں سستی بھی مردانہ کمزوری کا سبب بنتی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں