صفحات

منگل، 6 ستمبر، 2016

سیب کی خصوصیت اور فوائد



غذایت کے اعتبارسےسیب  کا شمار اعلی درجہ کے پھلوں میں ہوتا ہے.  اسکی مختلف اقسام ہیں  اور یہ تقر یبأ دنیا کے ہر خطہ میں پایا جاتا ہے. اس میں ایسےکیمیائی اجزا پاے جاتے ہیں جو دل کی بیماری کا ایک موثر علاج ہیں.سیب کولیسٹرول کم کرنے کا ایک بہترین ہے. کسی بھی سبب اگر جسم میں کولیسٹرول بڑھ جائے تو کچھ عرصہ پابندی سے  سیب کھانے سے کولیسٹرول لیول میں کمی آجاتی ہے. 

 سیب کی خصوصیت اور فوائد

سیب خوش ذائقہ  اور صحت بخش ہونےکی وجہ سے  دنیا بھر میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے.اس کے کھانے سےخوراک میں بے احتیاطی  کی وجہ سے پیدا ہونے والے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے. سیب کھانے سے ہمارے جسم میں کینسر جسے موزی مرض کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے. ہفتہ بھر میں ٥ سے ٦ سیب کھانے سے پھیپھڑوں کی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے.

سیب میں موجود فولاد جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے. اس میں موجود وٹامنز  جسمانی کمزوری ،تھکاوٹ اور ذہنی پریشانی کو دور کرتے ہیں.اس میں موجود فاسفورس اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے.سیب کے رس میں کا لی مرچ ،  زیرہ  اور نمک ملا کر پینے سے معدے کی کمزوری دور ہوتی ہے اور کھل کر بھوک لگتی ہے.نظام ہضم کو درست کرتا ہے.

بخار  کی حالت میں سیب کھانے سے حرارت میں کمی اتی ہے اور تسکین حاصل ہوتی ہے . سیب کے رس میں چینی ملا کر پینے سے کھانسی کو آرام آتا ہے. روزانہ ایک سیب کھانا صحت کے لئے بہت ضروری ہے.اسکے چھلکوں کی چا ے پینے سے ذہنی اور جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے.سیب ایک صحت بخش غذا ہے اور اگر پابندی سے کھایا جائے تو صحت کے لئے انتہائی مفید ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں